۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم کراچی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے تحت راہیان کربلا کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن برائے ضلعی صدر سال 2022-25  مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین کراچی ضلع ملیر کے تحت راہیان کربلا کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن برائے ضلعی صدر سال 2022-25 مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، مولانا گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی اور شعیب رضا کے نام صدارتی انتخاب کیلئے پیش کئے گئے، اجلاس میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے کثرت رائے سے سید احسن عباس رضوی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کا صدر منتخب کرلیا۔ صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران کو تنظیمی ڈھانچے کی مزید مضبوطی اور ضلع و یونٹ کی سطح پر موضوعاتی کتب کے اسٹڈی سرکل کے انعقاد کی تاکید کی۔

مجلس وحدت المسلمین، ملتِ مظلوم کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے، علامہ باقر زیدی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا تنظیمی سیٹ اپ دستوری تقاضوں کوپورا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔مجلس وحدت مسلمین ملت مظلوم کی نمائندہ سیاسی ومذہبی جماعت ہے جو کہ ظلم واستبداد کے مقابل ہمیشہ آہنی دیوار بنی رہی ہے۔

نو منتخب ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اعتماد کے اظہار پر ضلعی شوریٰ کے اراکین کا مشکور ہوں، ایم ڈبلیوایم ایک دینی و الہیٰ جماعت ہے جس کا دستور راہ نما اور راہ کشاء ہے، ہر کارکن خودسازی پر خصوصی توجہ دے، عبادات اور مناجات سمیت اجتماعی فعالیت میں خدائی رنگ کو ملحوظ خاطر رکھے۔ امید ہے کہ تمام عہدیداران اور کارکنان پہلے سے زیادہ انتھک محنت اور جستجو کے ساتھ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مجلس وحدت المسلمین، ملتِ مظلوم کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے، علامہ باقر زیدی

اجلاس میں صوبائی رہنما علامہ مختار امامی، ناصرالحسینی، علی احمر زیدی، حیدر زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، ڈویژنل نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، زین رضا رضوی، عباس جعفری، صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع ملیر مولانا سید اعجاز علی شاہ کاظمی، اراکین ضلعی شوریٰ و علمائے کرام سمیت اراکین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل ضلع ملیر کامران زیدی، اراکین غازی عباسؑ ٹرسٹ مرتضیٰ محمد عابدی، معراج رضوی، ظفر احسن، اختیار امام، ثمر عباس اور چیئرمین تنظیم المومنین ٹرسٹ اردو نگر ملیر بابر عباس رضوی سمیت دیگر معززین شریک تھے۔

مجلس وحدت المسلمین، ملتِ مظلوم کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے، علامہ باقر زیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .